اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل سعود کی حکومت مشرقی علاقے العوامیہ سانحے کے مجرمین کو سزا دینے س کترارہی ہے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق سے متعلق یورپی کمیٹی نے آل سعود سے کہا ہےکہ عوامیہ سانحے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ اس تنظیم نے یہ بھی مطالبہ کیا ہےکہ عوامیہ میں جو لوگ دہشتگردوں کے حملے میں مارے گئے ہیں ان کے اھل خانہ کو تاوان ادا کرے۔ اس انسانی حقوق تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سعودی عرب کی حکومت قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے عوامیہ کے علاقے پر حملہ کرنے والے سکیورٹی افراد پر مقدمہ چلانے سے گریز کررہی ہے جبکہ پرامن مظاہرین کو بڑی شدت سے کچلتی ہے۔ واضح رہے آل سعود کے سکیورٹی کارندوں نے بیس دسمبر کو العوامیہ کے ایک شیعہ علاقے پر حملہ کیا تھا جس میں چار افراد شہید اور بیس زحمی ہوئے تھے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق سے متعلق اس تنظیم نے آل سعود سے یہ بھی کہا ہےکہ ماوراء عدالت پھانسیوں کا سلسلہ روک دے اور ملزمین کو انصاف فراہم کرے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل سعود کے اپیل کورٹ نے سماجی لیڈر رائف بدوی کی سزا کی توثیق کردی ہے۔رائف بدوی کو دس سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائي گئي تھی۔ آل سعود کی حکومت نے رائف بدوی کو صرف انٹرنیٹ پر سائیٹ قائم کرنے کی پاداش میں یہ سزا دی ہے۔ انہیں ہر ہفتہ پچاس کوڑے لگائے جائيں گے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق سے متعلق یورپی کمیٹی نے آل سعود سے کہا ہےکہ عوامیہ سانحے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ اس تنظیم نے یہ بھی مطالبہ کیا ہےکہ عوامیہ میں جو لوگ دہشتگردوں کے حملے میں مارے گئے ہیں ان کے اھل خانہ کو تاوان ادا کرے۔ اس انسانی حقوق تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سعودی عرب کی حکومت قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے عوامیہ کے علاقے پر حملہ کرنے والے سکیورٹی افراد پر مقدمہ چلانے سے گریز کررہی ہے جبکہ پرامن مظاہرین کو بڑی شدت سے کچلتی ہے۔ واضح رہے آل سعود کے سکیورٹی کارندوں نے بیس دسمبر کو العوامیہ کے ایک شیعہ علاقے پر حملہ کیا تھا جس میں چار افراد شہید اور بیس زحمی ہوئے تھے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق سے متعلق اس تنظیم نے آل سعود سے یہ بھی کہا ہےکہ ماوراء عدالت پھانسیوں کا سلسلہ روک دے اور ملزمین کو انصاف فراہم کرے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل سعود کے اپیل کورٹ نے سماجی لیڈر رائف بدوی کی سزا کی توثیق کردی ہے۔رائف بدوی کو دس سال قید اور ایک ہزار کوڑوں کی سزا سنائي گئي تھی۔ آل سعود کی حکومت نے رائف بدوی کو صرف انٹرنیٹ پر سائیٹ قائم کرنے کی پاداش میں یہ سزا دی ہے۔ انہیں ہر ہفتہ پچاس کوڑے لگائے جائيں گے۔
۔۔۔۔۔۔
۲۴۲